الیکٹرانکس کی معروف کمپنی سونی کی بنائی ہوئی ’سمارٹ عینک‘ اگلے مہینے دس ممالک میں فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کی جا رہی ہیں۔
ان ’سمارٹ‘ چشموں کی قیمت 840 ڈالر ہو گی اور یہ پہلے مرحلے میں برطانیہ اور جرمنی کے بعد جاپان اور امریکہ کی مارکیٹوں میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
کالے فریم والے یہ چشمے جدید اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔
گزشتہ مہینے گوگل نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی ’سمارٹ عینک‘ پر نظر ثانی کے لیے مارکیٹ سے انہیں واپس منگا رہا ہے۔
سونی کے ان چشموں کا پہلا ماڈل ایک سوفٹ ویئر بنانے والی ’ِکٹ‘ کے ساتھ فروخت کیا جائے گا جس کی مدد سے صارفین اپنی ’ایپس‘ ڈیزائین کر سکیں گے۔
ان چشموں کا وزن 77 گرام ہو گا اور ان میں ’ایکسیلرومیٹر‘، ’جائروسکوپ کمپس‘، تصویر اور روشنی کے لیے سنسر، تین میگا پکسل کیمرا اور مائکروفون موجود ہوں گے۔
ان چشموں میں ایک ’کنٹرولر‘ بھی ہو گا جو صارف کے کپڑوں کے ساتھ نصب کیا جا سکتا ہے اور جس میں ایک عدد سپیکر، ’ٹچ سنسر‘ اور آلے کی بیٹری ہو گی۔
لکھائی صارف کے کپڑوں پر سامنے کی جانب نصب ایک ’مونوکروم سکرین‘ پر آویزاں ہو گی۔
No comments:
Post a Comment