Sunday, 22 February 2015

Penguins are familiar with only Salty and sour flavors

پینگوئنز صرف نمکین اور کھٹے ذائقوں سے ہی آشنا




حیاتیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دیگر پرندوں کے برعکس پینگوئنز صرف نمکین اور کھٹے ذائقوں سے ہی آشنا ہیں۔
امریکہ اور چین سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں کی یہ تحقیق کرنٹ بائیولوجی نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔
اس تحقیق کے مطابق پینگوئنز میں ارتقائی عمل کے دوران پانچ بنیادی ذائقوں میں سے تین کا احساس باقی نہیں رہا۔
خیال رہے کہ زیادہ تر پرندے میٹھے ذائقے کی نشاندہی نہیں کر سکتے لیکن پینگوئنز کڑوی چیزوں اور گوشت کے ذائقے سے بھی ناآشنا ہیں۔
یہ دریافت اس وقت ہوئی جب امریکہ اور چین سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے پینگوئنز کے جنوم میں سے ذائقوں کے جینز کو غائب پایا۔
سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پینگوئنز کو مچھلی کھاتے ہوئے اس کا ذائقہ نمکین لگ سکتا ہے لیکن چونکہ وہ پوری مچھلی نگل لیتی ہیں اس لیے یہ بھی ممکن ہے کہ انھیں کوئی ذائقہ محسوس نہیں ہوتا ہو۔

No comments:

Post a Comment